ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم نے اٹل بہاری واجپئی کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کیا

وزیراعظم نے اٹل بہاری واجپئی کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کیا

Tue, 25 Dec 2018 11:55:43    S.O. News Service

نئی دہلی،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے آج آنجہانی وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ جاری کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ذہن یہ تسلیم کرنیسے قاصر ہے کہ جناب واجپئی ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سماج کے سبھی طبقوں کے لیے ایک قدآور، محبوب اور محترم شخصیت تھی۔انہوں نے کہا کہ جناب واجپئی کی آواز کئی دہائیوں تک عوام کی آواز بن کر رہی۔ ایک اسپیکر کے طور پر ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ وہ ملک میں پیداہونے والے بہترین مقررین میں سے ایک تھے۔نریندر مودی نے کہا کہ واجپئی کی زندگی کا طویل عرصہ حزب مخالف میں گزرا لیکن انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کی بات کی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ واجپئی جمہوریت کو بالادست دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ واجپئی ہم سبھی کے لیے ایک جذبے کا وسیلہ بنے رہیں گے۔
 


Share: